ابنا: خبري ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ صالح کے حاميوں اور يمني انقلابيوں کے درميان تعز شہر کے مرکز ميں لڑائي بدستور جاري ہے - عبداللہ صالح کے حاميوں نے کچھ دن پہلے بھي شہر کے مختلف علاقوں پر گولہ باري کرکے متعدد افراد کو خاک و خون ميں غلطاں کرديا تھا جس پر دنيا کے مختلف ملکوں نے شديد ردعمل کا اظہار کيا تھا - تعز ميں عبداللہ صالح کے حاميوں اور يمني انقلابيوں کے درميان يہ لڑائياں اقوام متحدہ کے خصوصي ايلچي کے دورہ يمن کے موقع پر ہوئي ہيں -اقوام متحدہ کے خصوصي ايلچي گذشتہ جمعرات سے صنعا ميں موجود ہيں - انہوں نے انقلابي رہنماؤں سے خليج فارس تعاون کونسل کا منصوبہ قبول کرلينے کے بارے ميں بات چيت کي ہے - خليج فارس تعاون کونسل کے ذريعے پيش کئے گئے منصوبے ميں کہا گيا ہے کہ عبداللہ صالح اقتدار سے کنارہ کش ہوجائيں اس کے عوض ان کو عدالتي اور سيکورٹي استثناء دے ديا جائے اور اقتدار ان کے نائب عبدربہ کے حوالے کرديا جائے - يمني عوام نے عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا ديئے جانے پر مبني خليج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کو مستردکرديا ہے - يمني عوام کا کہنا ہے کہ عبداللہ صالح کو ہر حال ميں عدالت کے کٹہر ميں لايا جائے گا - يمني عوام نے يہ کہتے ہوئے خليج فارس کے امن منصوبے کو مسترد کرديا ہے کہ يہ منصوبہ ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے مفادات کو مد نظر رکھ کر تيا ر کيا گيا ہے -...........
/169